سوئی نادرن گیس کو 40کروڑ کا منافع، 2لاکھ 20ہزار نئے کنکشن لگے 1ارب 98کروڑ کی ریکوری

سوئی نادرن گیس کو 40کروڑ کا منافع، 2لاکھ 20ہزار نئے کنکشن لگے 1ارب 98کروڑ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیاقت کھرل)سال 2016میں ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی امجد لطیف کی تعیناتی کے بعد بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے باعث گیس کمپنی نے ایک ارب 40کروڑو روپے خالص منافع کمایا ہے اور گیس چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر موثر ترین کریک ڈاؤن جاری رہا جس سے یو ایف جی کی شرح 10.59 سے کم ہو کر 8.50یعنی 2فیصد سے زیادہ لائن لاسز کم کرنے میں کامیابی ہوئی ۔گیس چوروں کے خلاف 330مقدمات اور گیس چوروں سے 1ارب 98کروڑ وصول کئے گئے ۔گیس چوری کے خلاف سب سے زیادہ کارروائی لاہور ریجن کے نئے جی ایم قیصر مسعود کی نگرانی میں کی گئی ۔گیس کمپنی نے 2لاکھ 20ہزار نئے کنکشن فراہم کئے ۔گیس چوری کے خلاف کارروائی میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ اور 10افسروں سمیت متعدد ملازمین کے خلاف خود احتسابی عمل کے تحت کارروائی کی گئی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 3روز قبل ہونے والے اجلاس میں ایم ڈی سوئی گیس کمپنی امجد لطیف اور سوئی گیس لاہور ریجن کے جی ایم قیصر مسعود ،سینئر جی ایم سہیل گلزار ،سینئر جی ایم جواد نسیم سید اور دیگر افسران کی کارکردگی کو کافی حد تک سراہا گیا ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق گیس کمپنی جو کہ ہر سال خسارہ کا شکار رہتی تھی سردیوں میں صنعتوں اور سی این جی سمیت پاور سیکٹر اور دیگر شعبوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنا پڑتی تھی، موسم گرما میں صنعتوں ،پاور سیکٹر ،ٹیکسٹائل سیکٹر ،سی این جی سیکٹر ،کھاد اور سیمنٹ بنانے والے کارخانوں سمیت گھریلو سیکٹر کو 24گھنٹے گیس کی سپلائی فراہم کی گئی اس سے قبل صنعتوں کو موسم گرما میں 2دن کے لئے گیس کی سپلائی فراہم کی جاتی تھی جبکہ حالیہ سردیوں میں صنعتوں ،سی این جی ،پاور سیکٹر اور کھاد و سیمنٹ بنانے والے کارخانوں سمیت ٹیکسٹائل سیکٹر کو 24گھنٹوں کے لئے گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔گیس پیداواری گو ڈیمانڈ کے مقابلے میں کم لیکن ایم ڈی امجد لطیف نے پیداواری بڑھانے کے لئے حکومتی مدد سے 4سو ملین کیوبک فٹ ایل این جی سسٹم میں لانے میں کامیابی حاصل کی۔ لاہور ریجن میں سب سے زیادہ گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور گیس چوروں کے خلاف 330مقدمات جبکہ 1600سے زائد چھاپوں کے دوران 2ارب روپے گیس چوروں سے ریکور کر کئے گئے جبکہ ڈیفالٹرز سے بڑے پیمانے پر ریکوری کی گئی ۔جس سے گیس کمپنی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گیس کمپنی نے 2ارب روپے کا منافع کمایا ہے جس میں ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ایک ارب 40کروڑ روپے کالصتاً منافع کمایا گیا جو کہ تین روز قبل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں گیس کمپنی کے اکاؤنٹس میں فائنل کیا گیا ہے۔سال 2017میں گیس کمپنی صارفین کو 5لاکھ نئے کنکشن فراہم کرے گی ۔کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بھی کنکشن فراہم کئے جائیں گے جن پر پابندی تھی ۔
سوئی نادرن،کارکردگی

مزید :

علاقائی -