کوئی بھی پاکستانی بغیر پاسپورٹ کے افغانستان نہیں جاسکے گا,صرف لنڈی کوتل کے مقامی لوگ اس سے مستثنٰی ہونگے

کوئی بھی پاکستانی بغیر پاسپورٹ کے افغانستان نہیں جاسکے گا,صرف لنڈی کوتل کے ...

 خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ ) آج سے کوئی بھی پاکستانی بغیر پاسپورٹ کے افغانستان نہیں جا سکے گا اور نہیں پا کستان آسکے گا،ویزہ لازمی نہیں ،صرف لنڈی کوتل کے مقامی لوگ اس سے مستثنٰی ہونگے ، سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کر دی۔ قومی بارڈرمینجمنٹ پالیسی پر عمل درآمد کے سلسلے میں آج سے طورخم بارڈر کے راستے کوئی بھی پاکستانی شہری بغیر پاسپورٹ کے افغانستان نہیں جا سکے گا اور نہیں پا کستان آسکے گاتاہم سرکاری ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ پاسپورٹ پر ویزہ لگانا پاکستان کی طرف سے شرط نہیں ہے تاکہ جعلی سفری دستاویزات اور جعلی قومی شناختی کارڈز کے ذریعے کوئی بھی افغانستان کا سفر نہ کر سکے اور نہیں پا کستان آسکے گا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف لنڈی کوتل کے مقامی قبائلی عوام پاسپورٹ رکھنے کی شرط سے مستثنٰی ہونگے اور لنڈی کوتل کے رہائشی افراد صرف پاکستانی قومی شناختی کارڈز کے ذریعے افغانستان آ جا سکیں گے۔ پولیٹکل انتظامیہ طورخم کے تحصیلدار شمس الاسلام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پاسپورٹ سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے شہری قانونی سفری دستاویزات کے ساتھ سفر کر سکے جس میں دونوں ممالک اور ان کے شہریوں کی بھلائی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے بہت سے شہری اس اطلاع سے باخبر تھے اس لئے گزشتہ کئی دنوں میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانی شہری افغانستان سے براستہ طورخم پاکستان آئے ہیں تاکہ وہ پاسپورٹ بنا سکے اور آئے روز کی تکلیف سے بچ کر محفوظ قانونی طریقے سے سفر کر سکے۔

مزید : علاقائی