پشاور ، پولیس کا سرچ آپریشن 3دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارود برآمد

پشاور ، پولیس کا سرچ آپریشن 3دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارود برآمد

 پشاور (آن لائن) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 25 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے فقیر آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اتوار کے روز سرچ آپریشن کیاجس میں حکام کے مطابق تین خطرناک ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے پستول ، دو دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فقیر آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت 25 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔

مزید : علاقائی