قومیں صرف انفرا سٹرکچر سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں ،ڈاکٹر عطا الرحمن

قومیں صرف انفرا سٹرکچر سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں ،ڈاکٹر عطا الرحمن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سکالر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ قومیں تعلیم سے بنتی ہیں صرف انفراسٹرکچر سے کام نہیں بنتا،سندھ اور بلوچستان میں سکول کالج کا نظام تباہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف سکالر ڈاکٹر عطا ء الرحمان نے کہا ہے کہ قومیں تعلیم سے بنتی ہیں صرف انفرا اسٹرکچر سے کام نہیں بنتا،پاکستان کے بچے ذہین ترین میں شمار ہوتے ہیں ،سندھ اور بلوچستان میں سکول کالج کا نظام تباہ ہے ،پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کابینہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب، کے پی میں اسکول کالج کا نظام قدرے بہتر ہے ،سنگاپور میں قدرتی وسائل نہ ہونے کے برابر لیکن برآمدات پاکستان سے کہیں آگے ،2007 نالج اکنامی کی طرف بڑھنے کی دستاویزحکومت کوپیش کی،عمل نہیں ہوا،پاکستان کی 60 فیصد صنعت ٹیکسٹائل پر ہے۔

ڈاکٹر عطاء الرحمن

مزید : صفحہ آخر