پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کامیاب ہوں گے ،اقبال ظفر جھگڑا

پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کامیاب ہوں گے ،اقبال ظفر جھگڑا

لاہور (این این آئی )گورنر خیبرپختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں کامیابی انشاء اللہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہو گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ پانامہ پر کمیشن بن چکا ہے ، انشاء اللہ کامیابی نواز شریف کی ہو گی ، ساری قوم کو سڑکوں پر لانے والے اور بار بار ثبوت لہرانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے کیونکہ الزامات لگانے والوں سے جب عدالت نے ثبوت مانگے تو الزامات لگانے والے کچھ پیش نہ کر سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے دفاع میں ہر فورم پر جانے کو تیار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ لاہور سے پرانا تعلق ہے ، یہاں آنا ہمیشہ اچھا لگتاہے ۔

مزید : صفحہ آخر