سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی کارکنوں نے نومبر میں پچھلے مہینہ کے مقابلے میں ترسیل زر کی مد میں 6فیصد کم رقم بھیجی

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی کارکنوں نے نومبر میں پچھلے مہینہ کے مقابلے میں ...

جدہ (بیورو چیف) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی کارکنوں نے نومبر کے مہینہ کے دوران پچھلے مہینہ کے مقابلے میں ترسیل زر میں 6فیصد کم رقم بھیجی۔ الاقتصادیہ کے مطابق نومبر کے دوران تارکین نے 12.11 ارب سعودی ریال اپنے وطن بھیجے، اکتوبر میں 12.82 ارب ریال بھیجے تھے۔ سعودیوں نے نومبر کے درمیان 4.23 ارب ریال ارسال کئے جبکہ انہوں نے اکتوبر کے مہینہ میں 5.36 ارب سعودی ریال بھیجے تھے۔

مزید : صفحہ آخر