کراچی ،سال نو کے آغاز پرفائرنگ اور آتش بازی سے 20افراد زخمی

کراچی ،سال نو کے آغاز پرفائرنگ اور آتش بازی سے 20افراد زخمی

کراچی( اے این این )سال نو کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کی روایت اس بار بھی قائم رہی ٗ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے نتیجے میں خواتین سمیت 20 افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے ۔ ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاقت آباد، ڈیفنس، ڈاکس، جیکسن، اورنگی ٹان، سولج بازار، مچھر کالونی، بلدیہ ٹان، لیاری، پی آئی بی اور کشمیر روڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں افشاں نامی خاتون سمیت 20 افراد شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈان کے دوران ڈیفنس سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ساتھ کے مطابق زیر حراست پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی اور پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر