پانا مہ سکینڈل مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا جنازہ نکال دے گا ‘ جہانگیر ترین

پانا مہ سکینڈل مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا جنازہ نکال دے گا ‘ جہانگیر ترین

لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پانامہ لیکس کا سکینڈل (ن) لیگی سیاست کا جنازہ نکال دیں گا ‘(ن) لیگی وزراء صرف حکمران خاندان کی کر پشن بچانے میں مصروف ہیں ‘ پانامہ لیک کیخلاف عوامی رابطہ مہم پورے ملک میں کونے کونے تک جائیگی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پانامہ لیکس میں (ن) لیگی قیادت کی کر پشن پانامہ لیکس میں مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے اور اب نوازشر یف اور انکے خاندا ن کا ہر صورت احتساب کے کٹہرے میں آنا پڑ یگا ۔ ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک ٹکٹ میں دو مزے لینا چاہتی ہے وہ خود کو اپوزیشن بھی ثابت کر نی چاہتی ہے مگر (ن) لیگی حکومت کے ساتھ مفاہمت کا تعلق بھی ختم نہیں کر نا چاہتی اگر وہ اپوزیشن کا حصہ ہیں تو انکا حتمی فیصلہ کر لینا ہوگا ۔

مزید : صفحہ آخر