فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورینس کی پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد

فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورینس کی پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پاکستان رپورٹ) اسلام آباد میں متعین فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورینس نے تمام پاکستانی دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نئے سال کے دوران پاکستانیوں کے خواب اور خواہش پوری ہوں گی اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر وہ اپنے پاکستانی دوستوں، ان کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب کو پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے کے تمام ارکان اور کراچی میں قونصل خانے کے عملے کو نیک خواہشات کا پیغام دیتی ہیں اور ان کی اچھی صحت اور خوشی و خوشحالی کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا سال 2016ء میں میں نے چیلنجوں اور مشکل لمحات میں پاکستانیوں کے جذبے اور عزم صمیم کا مشاہدہ کیا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ تھی کہ ملک کی کامیاب سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ان میں زبردست صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ۔2017ء میں فرانس پاکستان کی ترقی میں ایک شراکت دار کا کردار ادا کرتا رہے گا اور پاکستان کی موجودہ اور آنے والے نسلوں کی ترقی اور بہتری کی خاطر تعلیم، ہائیڈرو الیکٹرک پاور جنریشن کے منصوبوں اور تجارت کے ذریعے ممد و معاون ثابت ہوتا رہے گا۔
مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -