کینیڈا کے شہر کیلگری سے میکسیکو جانیوالے جہاز کا نشہ میں دھت پائلٹ گرفتار

کینیڈا کے شہر کیلگری سے میکسیکو جانیوالے جہاز کا نشہ میں دھت پائلٹ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلگری ( محسن عباس۔ بیوروچیف) جہاز کے عملے نے کینیڈا سے میکسیکو جانے والی پرواز کے شرابی پائلٹ کو بروقت گرفتار کروا کرکے ایک سو چھ افراد کی جانیں بچالیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روزسن ونگ ائیرلائن کا بوئنگ طیارہ کینیڈا کے شہر کیلگری سے میکسیکو جانے کے لئے تیار ہی تھا کہ عملے کے کچھ ارکان نے پائلٹ کو عجیب و غریب حرکتیں کرتے دیکھا۔ جس پر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ جب تک پولیس جہاز کے کاک پٹ میں پہنچی تب تک شرابی پائلٹ نشے سے مدہوش ہو چکا تھا۔ شرابی پائلٹ کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سن ونگ ائیرلائن کے ترجمان نے دیگرعملے کی تعریف کی ہے اور مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔اس واقعہ کے تھوڑی دیر بعد جہاز اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے اپنے مسافران سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے کی توقع کی ہے۔
پائلٹ

مزید :

صفحہ آخر -