نئے بنچ کے تمام جج اچھی شہرت کے حامل ہیں ،فواد چوہدری

نئے بنچ کے تمام جج اچھی شہرت کے حامل ہیں ،فواد چوہدری

لاہور ( اے این این )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نئے بنچ پر مکمل اعتماد ہے ٗ بنچ میں شامل ہونے والے نئے ججز اچھی شہرت کے حامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 2017 کو الیکشن کا سال قرار دیا ۔فواد چودھری کا کہناتھاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگی،نئے بنچ پر نئے ان سوینگر کے ساتھ دوبارہ آرہے ہیں، وزریراعظم کو نااہل قرار دلوا کرنئے الیکشن کی طرف جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے امیدواروں کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، عمران خان کا دورہ کراچی الیکشن مہم کا حصہ ہے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ کمشنری نظام پر جلد اے پی سی بلا رہے ہیں اور ہائیکورٹ میں بھی اس نظام کو چیلنج کریں گے۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ آخر