مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ،2افراد جاں بحق 2شدید زخمی ہو گئے

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ،2افراد جاں بحق 2شدید زخمی ہو گئے

لاہور(وقائع نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افرادجاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ،پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کے علاقہ اے وائے بلاک کا رہائشی 35سالہ عثمان اپنی گاڑی پر جارہا تھا کہ فیز 5کے علاقہ میں کار بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی جس سے کار سوار عثمان موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔دوسرا واقعہ مناواں کے علاقہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار نامعلوم کیری ڈبے نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔ تمام واقعات میں پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانوں میں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونیوالے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے

مزید : علاقائی