موچی گیٹ،پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،2ملزمان گرفتار

موچی گیٹ،پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،2ملزمان گرفتار

لاہور(وقائع نگار) موچی گیٹ پولیس کی پتنگ فروشو ں کے خلاف کارروائی ، 2پتنگ فروش گرفتار ، سینگڑوں پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز موچی گیٹ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2پتنگ فروشوں ذوالقرنین اور عثمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں بر آمدکر لیں ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی