نیو ائیر نائٹ پر شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام نہیں ہوئی،سید احمد مبین

نیو ائیر نائٹ پر شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام نہیں ہوئی،سید احمد مبین

لاہور(وقائع نگار) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر پورے شہر میں مجموعی طور پر کہیں بھی ٹریفک جام یا بد نظمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور کو مال روڈ، گلبرگ ، داتا درباراور راوی پل پر ٹریفک کے دباؤ کا سامنا رہا جہاں فوری طور پر ڈی ایس پی صاحبان اور ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری نے موقع پرپہنچ کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا اور گاڑیوں کی قطاروں کو مانیٹر کرتے رہے ۔ انہوں نے کہاپورے شہر میں اگر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو انتہائی تسلی بخش اور قابل ستائش رہی ۔

مزید : علاقائی