صوبائی دارالحکومت،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور ...

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں ا ور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نیوانارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خالد اور اس کے دوست سے 5لاکھ کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔نواں کوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہد اور اس کی فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، سمن آباد سے ڈاکوؤں نے ارشاد اور اس کی فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے ۔لوئر مال سے ڈاکوؤں نے عباس اور عمران سے اسلحہ کے زور پر6لاکھ کی نقدی و موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن سے ڈاکوؤں نے اشفاق سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون چھین لئے۔ کاہنہ سے ڈاکوؤں نے طاہر اور اس کی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی اور طلائی زیورات ، گلشن اقبال سے ڈاکوؤں نے عمران سے 1لاکھ کی نقدی اورو موبائل فون لوٹ لئے۔ لیاقت آباد سے ڈاکوؤں نے شمس سے 2لاکھ کی نقدی اوروموبائل فون چھین لیا۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اورغالب مارکیٹ سے کاریں جبکہ لوہاری، شاہدرہ اورمصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی