رائیونڈ، گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 30سالہ شخص شدید زخمی، ملزم فرار

رائیونڈ، گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 30سالہ شخص شدید زخمی، ملزم فرار

لاہور(وقائع نگار) رائیونڈ کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 30سالہ شخص شدید زخمی، ملزم موقع سے فرار ، زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ لدھکے گاؤں میں گھریلو تنازع پرملزم ثاقب نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے رشتہ دار 30سالہ محمد رمضان کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس نے زخمی شخص کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم ثاقب کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی