پولیس نے مشکوک حرکات کرتے3 افراد کو دھرلیا

پولیس نے مشکوک حرکات کرتے3 افراد کو دھرلیا

جڑانوالہ (نامہ نگار)موٹر وے روٹس پر مشکوک حرکات کرتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار 3افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 562گ ب کے قریب موٹر وے روٹس پر موٹر سائیکل رکشہ میں سوار 3افراد مشکوک افراد حرکات کرتے ہوئے جا رہے تھے ۔کہ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے روک کر تلاشی لی تو ان کے قبضہ سے پسٹل برآمد ہوا ۔

پولیس نے پکڑے جانے والے 3افراد ارسلان،عرفان ،زبیر ساکنان 145کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

مزید : علاقائی