واربرٹن:نوجوان نے گھریلو نا چاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگالیا
واربرٹن (نامہ نگار ) واربرٹن کے نواحی گاؤں جھگیاں بکسیں میں بیس سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاکی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا بتایا گیا ہے کہ جگھیاں بکسیں کے رہائشی ظہور احمد بھٹی کے بیٹے شہزاد عمران کا والدین کے ساتھ معمولی جھگڑا ہو ا جس پر دلبرداشتہ ہو کر شہزاد عمران نے زہریلی گولیاں کھا لیں جسے فوری طور پر شیخوپورہ ہسپتال پہنچایا گیا جو رات گئے دم توڑ گیا واربرٹن پولیس نے ضروری کار روائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔