فیروز والہ،ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی سامان سے محروم

فیروز والہ،ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی سامان سے محروم

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کے سامان سے محروم کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے ایک دربار متولی قاسم علی کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ان کو جان سے مار دینے کی دھمکی لگا کر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی رقم اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ کے قریب کارسواروں کو رو ک کر ان کو لوٹ لیا اور ان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ کالا خطائی روڈ پر ڈاکوؤں نے راشد کے گھر داخل ہو کر لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چوروں نے عبدالرزاق کے گھر میں داخل ہو کر تالے کاٹ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات چوری کر کے لے گئے۔

مزید : علاقائی