سلنڈر دھماکے سے زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا،ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

سلنڈر دھماکے سے زخمی ایک اور شخص دم توڑ گیا،ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

لاہور(وقائع نگار) وحدت روڈ پر ملٹی نیشنل فوڈ چین کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل وحدت روڈ پر واقع ملٹی نیشنل فوڈ چین کے کچن میں سلنڈر دھماکہ ہوا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والا 34 سالہ رمضان جناح ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ پولیس نے لاش پوسمارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردی ہے جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سلنڈر دھماکے میں 26 مزدور زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے اب تک 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید : علاقائی