دو شہریوں کے مابین کیری ڈبہ کا تنازع،سی سی پی اونے خود حل کروادیا

دو شہریوں کے مابین کیری ڈبہ کا تنازع،سی سی پی اونے خود حل کروادیا

لاہور(وقائع نگار) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے دو شہریوں محمد اعجاز اور محمد رحمن کے مابین کیری ڈبہ کی فروخت کے تنازع کو باہمی مشاورت سے اپنے دفتر میں حل کروادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہری محمد رحمان ولد محمد لطیف نے سی سی پی او آفس میں درخواست دی تھی کہ اس نے ایک سوزوکی کیری ڈبہ 1265/LETجو پنجاب بینک سے لیز شدہ ہے، شیخ اعجاز نامی شخص سے 325000روپے میں خریدااور طے پایا کہ بینک کی آئندہ اقساط میں ادا کروں گااور 10ہزارروپے قسط تقریباًایک سال جمع کروائی مگر ایک روزشیخ اعجاز اور 4کس نامعلوم نے مجھے اسلحہ کے زور پر روکا اور مجھ سے گاڑی زبر دستی چھین لی لہذا مجھے گاڑی واپس دلوائی جائے یا میری رقم واپس کرائی جائے۔ سی سی پی او نے اپنے دفتر میں دونوں فریقین کو خود سنتے ہوئے ان کا معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل کروا دیا جس پر اُنہوں نے سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی