جڑانوالہ:ڈکیتی کی مختلف وارداتیں شہری مال و زر سے محروم

جڑانوالہ:ڈکیتی کی مختلف وارداتیں شہری مال و زر سے محروم

جڑانوالہ (نامہ نگار)ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں شہر ی مال وزر سے محروم ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر واقع نجی شوگر ملز کے قریب ڈاکوؤں نے شفیق سے 5ہزار روپے نقدی چھین لی ۔دوسری واردات میں تھانہ صدر کے علاقہ 118گ ب سٹاپ پرڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے متعدد راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی و قیمتی موبائل فونز چھین لیے اور مزاحمت پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

مزید : علاقائی