اچھرہ، ڈانس پارٹی پرچھاپہ، پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا

اچھرہ، ڈانس پارٹی پرچھاپہ، پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) گلیکسی سینما پر واقع بلڈنگ میں ڈانس پارٹی پر وحدت کالونی پولیس نے چھاپہ مار کر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق چند منچلوں نے پلازہ بک کرا کے نئے سال کی خوشی میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔پارٹی میں منچلوں کی جانب سے ڈانس کے ساتھ ساتھ شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بھی کیا جارہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر وحدت کالونی پولیس نے چھاپہ مار کر پچاس سے زائد لڑکوں اور تیس لڑکیوں کو شراب اور نشہ آور اشیاء سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے اجازت کے بغیر پارٹی کی جارہی تھی جس کی وجہ سے چھاپہ مارا گیا۔پولیس نے تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -