وحدت کالونی، 40سالہ شخص کی نعش برآمد ،مردہ خانے میں منتقل

وحدت کالونی، 40سالہ شخص کی نعش برآمد ،مردہ خانے میں منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر) وحدت کالونی کے علاقہ سے40سالہ شخص کی نعش برآمد ،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی کے علاقہ پارک بلاک میں واقع سروس اسٹیشن کے قریب سے رفیع اللہ نامی شخص کی نعش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیا اور موت کی و جہ معلوم نہ ہونے پر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم اورتفتیش کے بعد اصل حقائق معلوم ہو نگے ۔

مزید : علاقائی