شیخوپورہ: ٹرالر الٹنے کے باعث 8گھنٹے ٹریفک بلاک

شیخوپورہ: ٹرالر الٹنے کے باعث 8گھنٹے ٹریفک بلاک

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)لاہور روڈ پر خانپور کے قریب ٹرالہ الٹ جانے کے باعث 8گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی جہاں دو باراتوں کی گاڑیوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں دونوں جانب رکی رہیں اس دوران مسافروں نے اس روڈ پر ٹریفک کی بدنظمی کے خلاف شدید احتجاج کیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کا عملہ وہاں پہنچ گیا تھا اور کوشش کرکے ٹریفک بحال کروائی۔

مزید : علاقائی