بادامی باغ چوہنگ،تیز رفتار ٹرک نے 22سالہ ناجوان اور کار نے 3سالہ بچے کو کچل ڈالا

بادامی باغ چوہنگ،تیز رفتار ٹرک نے 22سالہ ناجوان اور کار نے 3سالہ بچے کو کچل ...

لاہور(وقائع نگار) مختلف علاقوں میں تیز رفتار گاڑیوں نے ایک بچے سمیت دو افراد کوکچل ڈالا،پہلا حادثہ بادامی باغ دو موریہ پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک ڈرائیورنے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ نوجوان کو کچل ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ دوسرا حادثہ چوہنگ کے علاقہ میں ہوا جہاں تیز رفتار کار سوار نے 3سالہ بچے کو ٹائروں تلے کچل دیا، پولیس نے متوفیان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ دو موریہ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ٹرک کی ٹکر سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو مردہ خانہ میں منتقل کر کے ٹرک ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثنا ء چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار کار سوار نے 3سالہ بچے کو ٹائروں تلے کچل دیا ۔پولیس کے مطابق 3سالہ محمد عارف سڑک عبور کر رہا تھا کہ کار سوار محمد امجد نے اس کو ٹائروں تلے کچل دیا جس کی وجہ سے بچہ فوری طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی