پھول نگر:ملزمان نے فائرنگ کرکے دیہاتی کو قتل کردیا

پھول نگر:ملزمان نے فائرنگ کرکے دیہاتی کو قتل کردیا

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)4افراد نے فائرنگ کرکے دیہاتی کو قتل کردیا۔نتھے خالصہ کے نواحی گاؤں ڈھانہ کھوکھراں کا رہائشی صفت علی اپنے گھر میں سو رہاتھا کہ ملزمان شوکت اور وقاص وغیرہ نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ۔مقتول کے بیٹے افتخار احمد کے مطابق 2014میں ملزم وقاص کا والد شہادت قتل ہوگیا تھا جس کے مقدمہ میں مقتول صفت علی اور اکرم چالان ہوگئے اسی رنجش کی بناء پر ملزمان نے 31دسمبر کی رات صفت علی کو مارڈالا ۔پولیس تھانہ صدر نے افتخار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی