ساندہ پولیس نے سیدوموٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا

ساندہ پولیس نے سیدوموٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا

لاہور(وقائع نگار) ساندہ پولیس نے کارروائی کر کے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزموں کے قبضے سے درجنوں موٹر سائیکلیں، نقدی اور دیگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے کارروائی کر کے موٹر سائیکل چوری کرنے والے سیدو نامی گینگ کے دو ارکان گرفتار کر لیے۔ اے ایس پی چوہنگ سرکل معاذ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے درجنوں موٹرسائیکلیں، نقدی، زیورات، ایرانی کرنسی، میوزک سسٹم اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی