ریلوے انجن کے سا منے خود کشی کر نے والی خاتون کی شناخت ہو گئی

ریلوے انجن کے سا منے خود کشی کر نے والی خاتون کی شناخت ہو گئی

لاہور(وقائع نگار) ریس کورس کے علاقہ میں چند روز قبل ریلوے انجن کے سا منے خود کشی کر نے والی خاتون کی شناخت ہو گئی ۔بتا یا گیا ہے کہ ریس کورس کے علاقہ دھرم پورہ پھاٹک کے قریب چند روز قبل نا معلوم 30سالہ خاتون نے تیز رفتار ریلو ے انجن کے سا منے سر دے کر خود کشی کر لی تھی ، شناخت نہ ہو نے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وادیا تھا ۔اس کی شناخت زہرہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مصطفی آ باد کی رہائشی اور ایک بچی کی ماں تھی ۔پو لیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

مزید : علاقائی