جڑانوالہ:نامعلوم افراد کی وحشیانہ تشدد سے زخمی شادی شدہ شخص دم توڑ گیا

جڑانوالہ:نامعلوم افراد کی وحشیانہ تشدد سے زخمی شادی شدہ شخص دم توڑ گیا

جڑانوالہ (نامہ نگار)نا معلوم افراد کے وحشیانہ تشدد سے زخمی ہونے والا 30سالہ شادی شدہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔چک نمبر 355گ ب کا رہائشی عارف گھر سے ڈیرے کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سو ٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا تھا ۔بتایاگیا ہے کہ تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گاؤں چک نمبر355گ ب کا رہائشی عارف گزشتہ شب گھر سے حوایلی کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں نا معلوم افراد نے روک کرڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی ہونے والے 30سالہ عارف کو طبی امداد کے لیے فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ۔ تاہم پوولیس مصروف کارروائی ہے ۔

مزید : علاقائی