قصور:پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 4ملزمان گرفتار

قصور:پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 4ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کی ہدایت پرپولیس نے قصور اور اسکے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق پولیس نے حجرہ چوک چونیاں میں دوران گشت شک گزرنے پر ملزم فاروق کی تلاشی لی تو اس کے قبضے 1200گرام چرس برآمد ہوگئی،نور پور جھگیاں کے قریب چھاپہ مار کر پولیس نے ملزمان مجاہد اور زاھد دونوں بھائیوں کوگرفتارکر کے ملزمان کے قبضے سے 20لٹر شراب برآمد کرلی،نعمت چوک پتو کی میں واقع ایک نجی ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر پولیس نے 35 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے مالک کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -