شیخوپورہ:راجباہ میں گرے ہیڈکانسٹیبل کی نعش نہ مل سکی

شیخوپورہ:راجباہ میں گرے ہیڈکانسٹیبل کی نعش نہ مل سکی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سانگلہ ہل روڈ پر علی الصبح شدید دھند کے دوران ایک موٹر سائیکل راجباہ میں گر گئی جس کے نتیجہ میں اس پر سوار تھانہ مسلم ٹاؤن کا ہیڈ کانسٹیبل صابر علی اور لاہور کے ایک ہسپتال کی نرس صدف بی بی گر کر ڈوب گئے ، رات گئے صدف بی بی کی نعش مل گئی تھی جبکہ صابر علی کی نعش کی تلاش کا کام جاری ہے ، بتایا گیا ہے کہ وہ دونوں رشتہ دار ہیں اور صابر علی کے ساتھ صدف بی بی بھی موٹر سائیکل پر لاہور جارہی تھی جو کہ ایک بچی کی ماں ہے ، قبل ازیں صابر علی کے بہنوئی عبدالرؤف نے دونوں کے نہ ملنے پر انکے اغواء کا نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صفدر آباد میں مقدمہ درج کروادیا تھا۔

مزید : علاقائی