صوبائی وزراکی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد

صوبائی وزراکی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزرا جام مہتاب حسین ڈھر اور مکیش کمار چاولہ نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2017 میں دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر صدر سراج احمد اور جنرل سیکریڑی مقصود احمد یوسفی اور دیگر عہدیداروں کو مبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی سابقہ شاندار روایات کو برقرار رکھتے ھوئے نہ صرف اپنی صحافی برادری کے مسائل حل کروائیں گے بلکہ ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام اور ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اتوار کو جاری ہونے والے اپنے بیانات میں صوبائی وزرا جام مہتاب حسین ڈھر اور مکیش کمار چاولہ نے صحافی برادری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ حکومت سندھ کے مثبت کاموں کو اجاگر کرے گی اور حکومت ہر سطح پر ان کی جائز تنقید کو خندہ پیشانی سے خیرمقدم کرے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول