دہشتگردی سے دنیا بھر کو خطرہ ہے، بلاول بھٹو

دہشتگردی سے دنیا بھر کو خطرہ ہے، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استنبول بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں نئے سال کی خوشی منانے والے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر معصوم لوگوں پر اس دہشتگرد حملے نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مزید توجہ اور عالمی تعاون کے لیے خبردار کیا ہے، دہشتگردی پوری دنیا کے لیے ایک جیسا ہی خطرہ ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے ترک عوام اور بم دھماکہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیںیقین دلایا کہ پاکستان کی عوام ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول