عمران خان عوامی مسائل پر کراچی میں پیدل مارچ کرینگے

عمران خان عوامی مسائل پر کراچی میں پیدل مارچ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوامی مسائل پرکراچی میں پیدل مارچ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پیدل مارچ جنوری کے آخری یا فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔کپتان نے کراچی میں کچرا ،پانی اور عوامی مسائل اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیدل مارچ کے بعد کپتان کراچی سے گھوٹکی تک پانچ روزہ دورے کرینگے۔ نوابشاہ اور لاڑکانہ میں جلسے کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں خطاب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹو اور ذوالفقار مرزا کو بھی تحریک انصاف میں شامل کرانے کی ٹاسکنگ کرلی ہے۔