شکایات پر سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے بچوں کے خصوصی نگہداشت کے وارڈ نرسری پر چھاپہ

شکایات پر سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے بچوں کے خصوصی نگہداشت کے وارڈ نرسری پر ...

مینگورہ(بیورورپورٹ) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کا عوامی شکایات پر سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے بچوں کے خصوصی نگہداشت کے وارڈ نرسری پر چھاپہ،انکیوبیٹری مشینری کی بندش اور خراب حالت پر برہمی کا اظہار24گھنٹوں میں خراب انکیوبیٹری مشینری کوٹھیک کرنے کیساتھ ساتھ شیخ زائدہسپتال میں پڑے انکیوبیٹری مشین فوری بروئے کارلانے کی ہدایت کی اورعوامی مسائل و مشکلات کے فوری ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے سختی سے ہدایت ۔گزشتہ روز عوامی شکایات پر سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے بچوں کے خصوصی نگہداشت کے وارڈ نرسری پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے چھاپہ مارا اس موقع پر ایم ایس مقصود اورمیڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔انہوں نے وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایم ایس اور دیگرمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ شیخ زائدہسپتال میں پڑے انکیوبیٹری مشینری اور دیگر مشینری کو فوری طور پر جلد سے جلداس مہینے جنوری میں بروئے کار لائے تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت ہسپتال میں بچوں کے خصوصی نگہداشت کے وارڈ نرسری پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے مشینری کی خرابی پرانکوئری کی بھی ہدایت کی۔جو بھی ملوث پائے گئے تو اس کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول