سرگودھا کے نواحی علاقہ سے افغا ن با شند ہ گرفتا ر،پاکستان کا جعلی شنا ختی کارڈ برآ مد

سرگودھا کے نواحی علاقہ سے افغا ن با شند ہ گرفتا ر،پاکستان کا جعلی شنا ختی ...

سرگودھا(صباح نیوز) سرگودھا کے نواحی علاقہ سے افغا ن با شند ہ گرفتا ر۔پاکستان کا جعلی شنا ختی کارڈ برآ مد کر کے ملز م کے خلا ف فارن ایکٹ اور دھوکہ دہی فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ در ج کرلیا گیا۔ تھا نہ عطاء شہید پولیس نے چک 103 جنو بی سے حافظ خا ن نا می شخص کو گرفتار کیا تو اس کے قبضہ سے پاکستان کا قومی شنا ختی کارڈ برآمد ہو ا جو تفتیش کر نے پر جعلی ثابت ہو ا جس پر ملز م کے خلا ف فارن ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ در ج کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا بتا یا گیا ہے کہ ملز م افغانستان کا رہائشی ہے اور کا فی عرصہ سے پاکستان میں مقیم تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول