پاکستان کے حکمرانوں کو شام اور برما کے مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہیے:سراج الحق

پاکستان کے حکمرانوں کو شام اور برما کے مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہیے:سراج الحق

کراچی(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ برما اور شام میں مظالم کیخلاف حکمران کیوں خاموش ہیں ‘ جب تک اقوام متحدہ آواز نہ اٹھائے مسلمان حکمران آواز نہیں اٹھاتے ‘ پاکستان کے حکمرانوں کو شام اور برما کے مسلمانو ں کا ساتھ دینا چاہیے۔ وہ اتوار کو کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ برما کے مسلمانوں پر بے پناہ ظلم کیا جا رہا ہے ‘ برما میں بچوں کو مرغی کے بچوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے۔ حکمران سو رہے ہیں قوم جاگ رہی ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔ برما اور شام میں مظالم کیخلاف حکمران کیوں خاموش ہیں۔ مظالم کیخلاف صرف جماعت اسلامی آواز اٹھا رہی ہے۔ جب تک اقوام متحد آواز نہ اتھائے مسلمان حکمران آواز نہیں اٹھاتے۔ آپ نے حکمرانوں پیغام دیا ہے کہ قوم جاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم ہو رہا ہے پاکستان میں قبرستان جیسی خاموشی ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں کو شام برما کے مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و بربریت کے خلاف مسلم ممالک کیوں خاموش ہیں۔

سراج الحق

مزید : کراچی صفحہ اول