پانامالیکس کے پھندے سے محفوظ رہنا (ن) لیگ کیلئے ممکن نہیں ،اعتزاز احسن

پانامالیکس کے پھندے سے محفوظ رہنا (ن) لیگ کیلئے ممکن نہیں ،اعتزاز احسن

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے پھندے سے محفوظ رہنا (ن) لیگ کیلئے ممکن نہیں ‘عمران خان سچ کہتے ہیں پانامہ لیک خود وزیر اعظم اور انکے خاندان کی کر پشن کیلئے ثبوت ہے ‘مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں (ن) لیگ پہلی پوزیشن پر ہے ‘پیپلزپارٹی جیلوں میں بھی جانے سے خوفزدہ نہیں ہوتی مگر شر یف برداران ڈیل کر سعودی عرب چلے جاتے ہیں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیک کی شفاف تحقیقات کیلئے سپر یم کورٹ کا نیا بینچ بن چکا ہے اور دیکھنا ہوگا سپر یم کورٹ اس کیس کا کیا فیصلہ کر تا ہے مگراس بات میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف اور انکے خاندان کے لوگوں نے ایک بار نہیں درجنوں بار اپنے بیانات پر یوٹرن لیا ہے اورانکی کر پشن ثابت کر نے کیلئے سپر یم کورٹ میں جمع کروائے جانیوالے ثبوت کافی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس میں اب تک جو ثبوت سامنے آئے ہیں اسکے مطابق پانامہ لیکس کے پھندے سے محفوظ رہنا (ن) لیگ کیلئے ممکن نہیں انکا اس کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول