سوات پریس کلب اور یونین آج جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات،غفور خان ،عادل،شہزاد عالم صدر منتخب
مینگورہ(بیورورپورٹ) سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات مکمل ، پریس کیلئے شہزاد عالم صدر جبکہ غفور خان عادل یونین آف جرنلسٹ کے صدر منتخب ، الیکشن کمیٹی کے ارکان کے مطابق گزشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2017 مکمل ہوگئے جس کے مطابق روز آج اور اے آروائی نیوز کے شہزاد عالم سوات پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے اس طرح بی بی سی پشتو اور بھاشا نیوز کے فضل رحیم خان نائب صدر ،خیبر نیوز سعید الرحمن جنرل سیکرٹری ، جیو نیوز کے محمد زبیر جائنٹ سیکرٹری جبکہ روزنامہ اوصاف کے ناصر عالم فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اس طرح سوات یونین آف جرنلسٹ کیلئے روزنامہ آزادی کے غفور خان عادل صدر ،دنیا نیوز کے سلیم اطہر نائب صدر ، روزنامہ پاکستان کے جاوید اقبال میر خان خیل جنرل سیکرٹری ، نیوز 7 کے محمد حیات چمن ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، روزنامہ سرخاب کے سلیمان یوسفزئی جائنٹ سیکرٹری جبکہ روزنامہ آزادی کے افتخارعلی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ، گورننگ باڈی کیلئے روزنامہ شمال کے غلام فاروق ، روزنامہ چاند کے رشید اقبال ، سماء نیوز کے شہاب الدین ، نئی بات کے نیاز احمد ، ایکسپریس نیوز کے شیرین زادہ کا انتخاب عمل لایا گیا ۔