علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے حکومت اربوں کے فنڈز دے رہی ہے‘ چوہدری شفیق

علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے حکومت اربوں کے فنڈز دے رہی ہے‘ چوہدری شفیق

صادق آباد(خبرنگار ) عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے حکومت پنجاب عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد میں کارڈیالوجی وارڈ کی تعمیر مکمل ہو رہی ہے جس میں بہت جلد کام شروع ہو جائیگا ‘آرتھو پیڈک اور چلڈرن وارڈز کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے جس میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کے بعد اسے چالو کر دیاجائیگا‘وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے علاج معالجہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کیلئے اربوں روپے فنڈز جاری کر چکے ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نے گزشتہ روز اپنے دورہ ٹی ایچ کیوہسپتال صادق آباد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ‘ انھوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے خصوصی فنڈز سے ہسپتال میں مختلف وارڈ کی تعمیر مرحلہ وار مکمل کی جارہی ہے دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ موجودہ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اربوں روپے کی لاگت سے حلقہ پی پی 296کے عوام کو تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں انشاء اﷲ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر چےئرمین بلدیہ صادق آباد چوہدری شفیق پپا‘ تحصیل صدر مسلم لیگ ن حافظ عبدالرزاق‘ چوہدری محمدیسین‘ عمران صابر چیمہ‘ عبدالصبور چوہدری‘میاں شبیر ‘ میاں اسلم ‘ملک خوشی محمد ‘اسلم باجوہ و دیگر بھی موجودتھے۔

چوہدری شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر