ضلع کونسلوں میں چیف آفیسر‘ میونسپل کارپوریشنوں میں چیف کارپوریشن افسران تعینات

ضلع کونسلوں میں چیف آفیسر‘ میونسپل کارپوریشنوں میں چیف کارپوریشن افسران ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام کے تحت ملتان سمیت مختلف اضلاع میں ضلع کونسلوں میں چیف آفیسر جبکہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

میونسپل کا رپوریشنوں میں چیف کا رپوریشن آفیسران تعینات کردیئے ہیں اس ضمن میں احمد خان وٹو کو میونسپل کارپوریشن ملتان میں چیف میونسپل آفیسر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اسی طر ح ٹی ایم او شیر شاہ ٹاؤن اقبال خان کو ضلع کونسل ملتان میں ڈپٹی چیف آفیسر تعینات کرتے ہوئے انھیں چیف آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں جبکہ ٹی ایم او موسی پاک محمد حسین بنگش کو چیف آفیسر ضلع کونسل لیہ ،اور ٹی ایم او شاہ رکن عالم ٹاؤن ملتان خالد اقبال کو چیف آفیسر ضلع کونسل خانیوال تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر