میونسپل کمیٹی سناواں کا پہلا چیئرمین مزدور طبقہ سے منتخب کرایا‘ ذیشان گرمانی

میونسپل کمیٹی سناواں کا پہلا چیئرمین مزدور طبقہ سے منتخب کرایا‘ ذیشان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)علاقہ میں سیاسی تبدیلی کیلئے جدوجہد اورصاف نیت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا تھا جس کے نتائج آپ کے سامنے ہیں آج میونسپل کمیٹی سنانواں کا پہلا چیئرمین ایک ورکر اور مزدور طبقہ سے منتخب کرایا، یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے حلف برداری (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کی تقریب کے بعدوائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شوکت لک کی رہائش گاہ پراپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن کے بعد سے مسلسل چٹی دلالی اور انتقامی سیاست کے خاتمہ کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہ میرے وسیب کے لوگوں میں سابق حکمرانوں نے جو خوف کی فضا برپا کی ہوئی تھی اب وہ آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے اورغریب عوام اپنی مرضی سے بلاخوف اپنی زندگی بسر کررہے ہیں اور حلقہ میں کسی کیلئے کوئی نوگو ایریا نہیں بلاتفریق وامتیاز عوامی خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھ دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام بلاوامتیاز وتفریق کرائے گئے اب سڑکیں اپنے اپنے فارمز کی بجائے عوام کے گھروں کے لئے بنوائی اور جے ہیڈسپرز کی تعمیر سے لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچایااس موقع پرمحمدسعودگرمانی کے علاوہ ،عتیق الرحمٰن خان گرمانی ،چیئرمین یوسی پتی غلام علی ملک ثناء اللہ سنانواں، قاضی نعیم، محمد عمران بھٹی ،حاجی غلام رضاگرمانی ،عبدالمطلب علی بھٹی، عدنان خان گشکوری ،عمران عباس بھٹی ، منصورمختارڈوگر ،طلعت عثمان خان ترین ، سیف اللہ خان میرانی، خرم خان گرمانی،قاضی محمدوقاص ،حاجی منورچھجڑہ ، بھی شامل تھے۔
ذیشان گرمانی