پانامہ معاملہ عدالت میں، عمران خان صبر کیوں نہیں کرتے ‘ مولانا عبدالغفور حیدری

پانامہ معاملہ عدالت میں، عمران خان صبر کیوں نہیں کرتے ‘ مولانا عبدالغفور ...

ملتان، کوٹ ادو(سٹی رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) جمیعت علماء اسلام (ف ) کے مرکزی سیکریٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پانامہ ایک حادثہ(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہے جس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے عمران خان صبر کیوں نہیں کر لیتے آخر وہ مظاہرے کرکے اور دھرنے دے کر کیا یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ عدالت ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرے جے یو آئی (ف ) کے زیراہتمام سو سالہ 7,8,9اپریل کو پشاور میں عالمی اجتماع ہو گا جس میں 40لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامع قاسم العلوم نزد گول باغ گلگشت میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی امیر حافظ محمد عمر شیخ ، مفتی حبیب اللہ بلال ، مولانا حذیفہ شاکر بھی بھی موجود تھے مولاناعبدلاغفور حیدری نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی اتفاق رائے سے بنا اور ملٹری عدالتیں بھی قومی اتفاق رائے سے بنیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کی زد میں مذہبی علماء اور متعلقہ لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے اور ہزاروں علماء فورتھ شیڈول کی وجہ سے جو کالا قانون ہے علماء کو جکڑ دیا گیا ہے فورتھ شیڈول جیسے کالے قانون کو ختم ہو نا چاہیئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے عالمی اجتماع کے سلسلے میں پنجاب ، سندھ ،بلوچستان کے دورے کر رہا ہوں اور کارکنوں کو شرکت کے لئے تیار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تمام کرپٹ لوگوں کے خلاف بلاامتیاز احتساب کیا جا ئے اور ان کو نشان عبرت بنایا جا ئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اور عمران خان کے درمیان نظریات کا ٹکراؤ ہے اور ختلاف ہے کہ وہ کس کے لئے کام کررہے ہیں اور تشخص کو مجروح کررہے ہیں ۔ مدرسہ عربیہ مظا ہر العلوم میں مولانا مفتی عبدالجلیل کی عیادت کے بعد جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنما ارشد صدیقی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کی اب کوئی ضرورت باقی نہیں رہی ہے۔ یہ اب صرف علماء اور مدارس کے خلاف غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس سے مذہبی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے اتحاد اسلامی اصولوں اور ملکی مفادات کیلئے بر قرار رہے گا آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن سے انتخابی اتحادپر ارڈ جسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ ہم حکومت میں رہتے ہوئے غلط اقدامات کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں جی یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے اس موقع پر انکے ہمرا امیر جی یو آئی تحصیل کوٹ ادو قاری حماد مدنی ، تحصیل جنرل سیکرٹری جی یو آئی شوکت علی ثاقب، مولانا محمد اقبال حنیف، مولانا محمد اشفاق قاسمی، مولانا محمد عبیدالرحمن قاسمی، مولانا عبدالمجید توحیدی، مولانا محمد حذیفہ شاکر، مولانا محمد انور شاکر و دیگر سیکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔

عبدالغفور حیدری

مزید : ملتان صفحہ آخر