ڈیرہ ریجن‘ دوران خریداری کسانوں سے ایک ارب کی اضافی گند م لینے کا انکشاف

ڈیرہ ریجن‘ دوران خریداری کسانوں سے ایک ارب کی اضافی گند م لینے کا انکشاف

سلطان کالونی (نمائندہ پاکستان)محکمہ خوراک و مال ملتان ریجن میں کروڑوں کی کرپشن کے بعد ڈیرہ غازی خان ریجن میں بھی اسی طرح کی کرپشن سامنے آگئی دوران خریداری گندم مڈل مین بیوپاریوں کو نوازنے کے لیے ریجن بھر کے اضلاع راجن پور مظفر گڑھ اور لیہ کے محکمہ مال (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے پٹواریوں نے فرضی نام ڈال کر بوگس کاشتوں کی لسٹیں بنائی اور پھر ان بوگس لسٹوں پر مڈل مین بیوپاریوں نے محکمہ خوراک کے عملہ سے ملی بھگت کرکے باردانہ حاصل کیا اور گندم فروخت کی اور پھر مڈل مینوں بیوپاریوں نے رجسٹر اجرائے باردانہ اور بل لیتے وقت بل بک فارم 2پر جعلی دستخط کرکے بل وصول کیے اسی طرح کسانوں سے بھی حکومتی پالیسی کے برعکس ہر سینٹر پر فی بوری دو کلوگرام تک اور فی تھیلا 885گرام اضافی گندم لی گئی حکومتی پالیسی کے مطابق کسی بھی عذر کی بنیاد پر کسانوں سے اضافی گندم نہیں لی جاسکتی جو کہ محکمہ خوراک کی پالیسی بک کے پیرا نمبر10میں تحریر ہے ایک اندازے کے مطابق چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان ،مظفر گڑھ ،راجن پور لیہ کے گندم خریداری سینٹر وں پر اضافی گندم کی مد میں ایک ارب روپے کی کرپشن دوران خریداری کی گئی اور اس کرپشن کی کمائی سے فوڈ انسپکٹروں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولروں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولروں اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ڈیرہ غازی خان ریجن آڈٹ ٹیموں اور اکاؤنٹ برانچ عملہ نے اپنی اپنی جیبیں گرم کیں سب سے زیادہ کرپشن ضلع مظفر گڑھ کے گندم خریداری سینٹروں سلطان کالونی ،واندھڑ،ریاض آباد رنگ پور ،دائرہ دین پناہ کوٹ ادو بنی شیل مظفرگڑھ میں کی گئی سلطان کالونی کے کسانوں،ذکا ء اللہ ، اظہر اقبال بندیشہ ، ،طارق ،عبدالرزاق ،امجد فاروق ،اور دیگر نے ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان سے محکمہ خوراک ومال ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ لیہ کا ریکارڈ کاشتوں کی لسٹیں محکمہ مال کے پٹوریوں کے خسہ گرداوری اور محکمہ خوراک کا ریکارڈ رجسٹرا جرائے باردانہ بل بک فارم نمبر2 انسپکشن بکس پالیسی بک گندم خریداری سال 2016-17قبضہ میں لیکر رجسٹر اجرائے باردانہ اور بل بک فارم نمبر2پر کیے گئے دستخطوں اور نشان انگوٹھوں کی تصدیق شناختی نمبروں کے مطابق نادرا سے کروانے اور کسانوں کو لوٹنے جعل سازی فراڈ میں ملوث پٹوریوں اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں و آفیسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اضافی گندم

مزید : ملتان صفحہ آخر