وہاڑی کے سیاستدانوں نے پھر تحصیل کے عوام سے دھوکہ کیا ہے‘ طاہر اقبال چوہدری

وہاڑی کے سیاستدانوں نے پھر تحصیل کے عوام سے دھوکہ کیا ہے‘ طاہر اقبال چوہدری

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ایم این اے طاہراقبال چودھری نے کہاہے کہ 2001سے اس کوشش میں ہوں کہ ضلعی چیئرمین تحصیل وہاڑی سے منتخب ہوسکے کیونکہ اب تک اس منصب پر تحصیل بوریوالہ اورتحصیل میلسی کے لوگ منتخب ہوتے آئے ہیں لیکن وہاڑی اس منصب سے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

اب تک محروم رہاہے موجودہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تحصیل وہاڑی کے سیاستدانوں نے تحصیل کی عوام کے مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کوترجیح دے کرایک بارپھرتحصیل وہاڑی کی عوام سے دھوکہ کیاہے وہ گذشتہ روزچیئرمین بلدیہ وہاڑی کی تقریب حلف برداری کے بعدمعززین شہرسے گفتگوکررہے تھیاس موقع پرنومنتخب چیئرمین بلدیہ شیخ محمدحسین،وائس چیئرمین سردارغلام مرتضیٰ ڈوگر،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راناطاہرمحمودخان نمبردار،کونسلرزرانافخرالسلام،عماراعجاز،حکیم محمدسعید،جام طاہرسٹھار،شیخ جاویدعرف کالا،محمدصادق کاشی، مجیدحسین بھلر، عما نوائیل ساون و دیگر بھی موجودتھے طاہراقبال چودھری کاکہناتھاکہ باقی دونوں تحصیلوں سے منتخب ہونے والے بھی ہمارے بھائی ہیں لیکن سوال یہ پیداہوتاہے کہ تحصیل وہاڑی کوئی بھی ایساشخص موجودنہیں ہے جواس عہدہ پرمنتخب ہوسکے انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے قیادت کے احکامات ماننے سے انکارنہیں کیاتھابلکہ اپنے حلقہ اورتحصیل کے عوام کی خدمت اورترقیاتی کاموں کیلئے اختلاف کیاتھااوران کے اس اختلاف کومرکزی اورصوبائی قیادت نے تسلیم بھی کیاہے اب وہاڑی کی عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی اپنے اراکین اسمبلی سے پوچھیں کہ تحصیل وہاڑی کوہربارکیوں نظراندازکیاجارہاہے۔

طاہر اقبال چوہدری

مزید : ملتان صفحہ آخر