یونین کونسلوں کی سطح پر فنڈز ملنے سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا‘ باسط سلطان بخاری

یونین کونسلوں کی سطح پر فنڈز ملنے سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا‘ باسط سلطان ...

جتوئی(نامہ نگار) صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت بلدیاتی حکومتوں کیلئے 391ارب کے فنڈز مختص کرنا وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی کاثبوت ہے ،جنوبی پنجاب کیلئے سب سے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

زیادہ فنڈز ملنے سے پسماندگی کاخاتمہ ہوگا،سابق صدر پرویز مشرف کا16سالہ نظام ختم ،کل سے نیالوکل سسٹم نافذ ہوگا،یونین کونسلوں کی سطح پر فنڈز ملنے سے ترقی کانیادور شروع ہوگا اورلوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے ،تھانوں اور عدالتوں سے اضافی بوجھ بھی ختم ہوجائے گا سیفٹی کمیشن،پولیس کمپلینٹ اتھارٹیز قائم ہونگی ،بلدیاتی نظام کے تحت حلقہ این اے 179کے ترقیاتی منصوبے میرٹ کی بنیاد پر مکمل کرائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم سید باسط احمد سلطان بخاری نے معززین علاقہ ملک جمیل پنوہاں،ملک ریاض حسین پنوہاں،چیئرمین میاں ابوذرغفاری،ڈاکٹر صابرحسین ملک،میاں محمدیاسر عرف بھولاسائیں سے ایک ملاقات میں کیاانہوں نے کہاکہ انشاء اللہ صوبائی بلدیاتی حکومتوں کے تحت حلقہ این اے 179میں تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی دہلیز پر مکمل کریں گے ہم اپنے والد مخدوم سید عبداللہ شاہ بخاری مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہیں گے۔

باسط سلطان

مزید : ملتان صفحہ آخر