موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی ادارے اور عدالتیں کھل جائینگی

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی ادارے اور عدالتیں کھل جائینگی

ملتان، لودھراں(سٹاف رپورٹر، نمائندہ پاکستان) ملتان سمیت پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیاں ‘ کالجز اور سکولز موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج دوبارہ کھلیں گے‘زکریا یونیورسٹی بھی آج کھلے گی اور کلاسز لگیں گی اور پیپرز ہونگے ‘ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس دوران بیشتر نجی سکولز اور کالجز بند نہیں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کئے گئے اور ان نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے ایک بار پھر حکومتی احکامات ہوا میں اڑا کر موسم سرما کی تعطیلات نہیں کیں‘ ان اداروں کے طلبہ مسلسل سراپا احتجاج بنے رہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ‘ واضح رہے کہ گزشتہ سال موسم گرما کی تعطیلات بھی بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے ایک ماہ کے بعد شروع کی تھیں‘ اس سلسلے میں حکومتی نوٹیفکیشن کی پروا تک نہیں کی گئی دریں اثناء موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے عدالتیں کھل جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر