ڈسٹرکٹ بار الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے‘ امیدواروں کو زرضمانت بھی جمع کرانا ہوگی

ڈسٹرکٹ بار الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے‘ امیدواروں کو زرضمانت ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے۔اس ضمن میں جاری الیکشن شیڈول کے مطابق 14 جنوری کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے چیئرمین الیکشن بورڈ مختار احمد خان نیازی سالانہ انتخابات کے لئے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کاغذات نامزدگی آج 2جنوری کو صبح 9 بجے سے 2 بجے دن تک وصول کریں گے۔نیزکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل 3 جنوری کو صبح 10 بجے سے دوپہر12 بجے تک کی جائے گی دریں اثناء ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے امیدواروں کو اہلیت پرپوراترنے کے ساتھ زرِضمانت بھی جمع کرانی ہوگی۔اس ضمن میں جاری قواعد کے مطابق صدرکے لئے اہلیت 10 سال،نائب صدرکے لئے 7 سال،جنرل سیکرٹری کے لئے 5 سال،جوائنٹ سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری ،لائبریری سیکرٹری اورممبرمجلس عاملہ کے لئے اہلیت 3،3 سال ہے اوراہلیت کی مدت تاریخ ممبرشپ ڈسٹرکٹ بارسے شروع ہوگی۔ اس طرح امیدواروں کو الیکشن اخراجات کے لئے زرِضمانت جمع بھی کراناہوگی جس میں صدرکے امیدواروں کو 30 ہزارروپے ،نائب صدرکو 15 ہزارروپے ،جنرل سیکرٹری کو 20 ہزارروپے،جوائنٹ سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری اورلائبریری سیکرٹری کو 10،10 ہزارروپے جبکہ ممبرمجلس عاملہ کے امیدوار کو8 ہزارروپے جمع کرانے ہوں گے نیز کاغذات واپس لینے کی صورت میں زرضمانت بھی واپس کردی جائیگی۔اس طرح امیدواروں کو اپنے فارم نامزدگی کے ساتھ پنجاب بارکونسل کے جاری کردہ کارڈاور اپنے شناختی کارڈ(نادرا)کی فوٹوکاپی کے ساتھ اپنے تجویزکنندہ اورتائیدکنندگان کے کارڈزکی نقول بھی فارم نامزدگی کے ساتھ جمع کرانی ہوگی نیزشناختی کارڈنہ ہونے کی صورت میں اصل نادر کی ٹو کن سلپ بھی قابل قبول تصورہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر