کینٹ گارڈن میں 10 روزہ گلِ داؤدی کی نمائش‘ کورکمانڈر نے افتتاح کیا

کینٹ گارڈن میں 10 روزہ گلِ داؤدی کی نمائش‘ کورکمانڈر نے افتتاح کیا

ملتان (سٹی رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام کینٹ گارڈن میں دس روزہ نویں گلِ داؤدی کی سالانہ نمائش کی افتتاحی تقریب برائے سال 2016ء منعقد ہوئی جس کا افتتاح مہمان خصوصی کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے کیا ۔ کور کمانڈر نے نمایاں کار کردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر، رضوان احمد قاضی نے تقریب سے خطاب(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

کرتے ہو ئے کہا کہ پھول قدرت کا حسن ہے جو ماحول کو تر و تازہ کر دیتے ہیں اور گھٹن زدہ ماحول میں ایسی نمائش لوگوں کیلئے تفریح کا سبب بنتی ہے ، اس نمائش میں تقریباً 156 اقسام کے پھول شامل تھے جن کو شرکاء نے دیکھنے کے بعد بڑی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد وصول کی ۔ اس موقع پر گریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عارف ،پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر حسین احمد، حاضرسروس ا ور ریٹائرڈ آرمی افسران کے علاوہ سول ایڈمنسٹریشن اور اعلیٰ سول شخصیات نے شرکت کی۔

گل داؤدی

مزید : ملتان صفحہ آخر